اوور ہیڈ برج سے گھوڑا گزارنے کی کوشش کوچوان کو مہنگی پڑ گئی‘ ریسکیو سے مدد طلب ‘ رسیوں کی مدد سے نیچے اتار گیا

اوور ہیڈ برج سے گھوڑا گزارنے کی کوشش کوچوان کو مہنگی پڑ گئی‘ ریسکیو سے مدد ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)شارٹ کٹ کرنا اکثر مہنگا پڑ جاتا ہے ایسا ہی کچھ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ملتان میں ہوا جہاں پر کوچوان نے گھوڑے کو آور ہیڈ برج پڑ چڑھا دیا اور گھوڑا برج پر جا کر بیٹھ گیا ریسکیو نے گھوڑے کو ریسیوں کی مدد سے آتارا کلمہ چوک اوور ہیڈ برج سے گھوڑا گزارنے کی کوشش کوچوان کو مہنگی پڑ گئی گھوڑ اوور ہیڈ برج پر چڑھ تو گیا لیکن اترتے ہوئے بپھر گیا گھوڑے کا مالک گھوڑے کو شادی پر گھڑ ڈانس کرانے کے لیئے لے جا رہا تھا مگر گھوڑے نے اور ہیڈ برج سے اترنے سے انکار کر دیا اور چار گھنٹے تک مالک کو گھوڑے کو اوو ہیڈ برج سے اتارنے کی کوشش کرنا پڑیں اور تنگ آ کر ریسکیو کو بلا لیا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرگھوڑے کو اور ہیڈ برج سے ریسیوں کی مدد سے اتار لیا گھوڑے کے مالک نے گھوڑے کے اترنے پر شکر ادا کیا اور آئندہ گھوڑے کو اوور ہیڈ برج سے لے جانے سے بھی توبہ کر لی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -