خاتون سمیت 5افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ جائے، 9زخموں سے چور

خاتون سمیت 5افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ جائے، 9زخموں سے چور

  

ملتان، بوریوالا، حاصل پور، دائرہ دین پناہ(کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت5 زندگیوں سے محروم ‘ جبکہ 9 زخمی ہوگئے ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق بیل گاڑی سے ٹکرانے پر 25سالہ جوان جاں بحق ہوگیا۔کراکری سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ لطف آباد کا رہائشی 25سالہ موٹر سائیکل سوار عثمان گھر سے نکل کر سڑک پر آیا ہی تھا کہ سامنے سے آتی ہوئی بیل گاڑی سے ٹکرا گیا بیل گاڑی والا لکڑیوں لوڈ کر کے جارہا تھا۔حادثے کے بعد ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی جنھوں نے موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔دریں اثناء کچہری روڈ پر کراکری سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جسے ریسکیو فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق لڈن روڈ پر چک 461/EB کے قریب سامان سے لوڈ مزدا ٹرک نمبری LES-2644بورے والا سے قصبہ دیوان صاحب جا رہا تھا اور ایک دوسرے ٹرک سے ریس لگا رہا تھا چک 461/EBکے قریب ٹرک نے عبدالستار ڈوگر دودھ فروش سکنہ چک 327/EBکے موٹر سائیکل یاماہا نمبر ی SLK-1576کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قریبی دوکان سے ایزی لوڈ کروانے والے دوسرے موٹر سائیکل نمبری VRL-4450پر سوار نوجوان محمد رمضان سکنہ معصوم شاہ کالونی بورے والا کو بھی کچل دیا اور ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے ہوٹل میں جا گھسا جہاں ناشتہ کرنے والے دو حقیقی بھائی بشیر احمد اور محمد سلیم سکنہ فاروق آباد کے علاوہ اللہ رکھا سکنہ گھائی شاہ ٹرک کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید اور ایس ایچ او صدر رانا محمد اکرم موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کے علاوہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا پہنچایا پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی حاصل پور سے نامہ نگار کیمطابق حاصل پور کے رہائشی کار میں سوار ہو کر بہاولپور سے حاصل پور آرہے تھے کہ رامے پٹرول پمپ کے نزدیک سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک عورت پروین اختر موقع پر جاں بحق اور دوافراد فرزند علی ، عبدالوحاب شدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا شدید زخمی عبدالوحاب کو بہاولپور وکٹرویہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق زاہدپٹرولیم سروس کے سامنے تیزرفتاربس نمبر8986ایل ای آئی ایک کارکواوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشہ پرچڑھ گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار4افرادمجاہدمہارسکنہ احسان پور،شاہداقبال رکشہ ڈرائیورسکنہ بستی پتل،خورشیداحمدچوہدری،غلام حسن منجوٹھہ ساکن بستی گاڈی دائرہ دین پناہ زخمی ہوگئے جن میں سے خورشیداحمداورغلام حسن منجوٹھہ کونازک حالت کے باعث1122کے ذریعے نشترہسپتال ریفرکردیاگیا،بس ڈرائیورفرارہوگیا۔پولیس نے بس قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -