پنجاب حکومت اجازت دے یا نہ دے جلسے ضرور کریں گے ، بلاول
لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو جلسوں کی اجازت دے یا نہ دے پنجاب بھر میں جلسے ضرور کریں گے اتوار کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی جیالوں سے ایک ملاقات ہوئی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کو جلسے میں فول پروف سکیورٹی دی لیکن پنجاب میں بہتری کا شور ہوجانے والے حکمران ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دے رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں میں پی پی پی کے جیالوں نے پارٹی چیئرمین کو اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمات سے متعلق ایف آئی آر کی کاپیاں پیش کیں جیالوں سے انٹرویوز کے دوران جیالوں نے پارٹی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں اورچیئرمین کو پارٹی کے لئے کیے گئے کاموں سے آگاہ کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔