پاک فوج کے ہتھیاروں مین ایل وائی 80ایئر ڈیفنس سسٹم شامل

پاک فوج کے ہتھیاروں مین ایل وائی 80ایئر ڈیفنس سسٹم شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیترنگ ڈیسک ) چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم ایل او وائے 80 پاک فوج کا حصہ بن گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ایل وائی 80 کو پاکستانی فوج کے ہتھیاروں میں شامل کیے جانے کی تقریب راولپنڈی میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر مہمانِ خصوصی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے پاکستانی فوج نے اپنے ہتھیاروں میں ایک اور موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا ہے جو کہ کم اور متوسط اونچائی پر پرواز کرنے والے فضائی خطرات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ایئر ڈیفنس نظام خودکار طور پر کسی طیارے یا میزائل کے حدود میں داخل ہونے پر اس کوٹریس اور تباہ کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 'ایل وائی 80 لوماڈز کی شمولیت سے فضائی دفاع میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا یہ نظام طویل فاصلے تک مارکرنے والے اہداف کوتباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل پھینکنے کا تجربہ بھی کیا تھا جو کہ 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔اس موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ائیر ڈیفنس سسٹم