ملتان،ٹریفک حادثہ میں جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور عملے کے2 افراد زخمی

ملتان،ٹریفک حادثہ میں جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور عملے کے2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)ملتان میں ٹریفک حادثے میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور عملے کے2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سہو چوک کے قریب جسٹس سردار سرفراز کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر دیوار سے جاٹکرائی جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئے، حادثے میں عملے کے 2افراد بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو متبادل گاڑی میں لاہور ہائی کورٹ روانہ کردیا گیا ہے جبکہ عملے کے دونوں زخمی ارکان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں جلد انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔