چودھری فاروق قتل کیس کا 14 برس بعد فیصلہ،ملزمان کو 6،6 مرتبہ عمر قیدسزا

چودھری فاروق قتل کیس کا 14 برس بعد فیصلہ،ملزمان کو 6،6 مرتبہ عمر قیدسزا

  

گجرات (بیورورپورٹ) سابق وزیر قانون چوہدری فاروق شہید قتل کیس کا چودہ سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو چھ چھ مرتبہ عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ایڈیشنل سیشن جج سید عرفان حیدر کی عدالت میں سابق وزیر قانون کے قتل کیس کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں سماعت مکمل کرتے ہوئے تین ملزمان ساجد ‘ سہیل اور بہادر کو چھ چھ مرتبہ سزائے موت کے علاوہ چھ چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2002کے دوران چوہدری محمد فاروق کو ان کے دیگر تین ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ ایک ختم چہلم سے لوٹ رہے تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -