پاکستان خطہ کے ہر قبیلے و برادری کے امن کا مرکز بننے کیلئے قائم ہوا: وزیر اعظم کا ہولی تہوار پر پیغام

پاکستان خطہ کے ہر قبیلے و برادری کے امن کا مرکز بننے کیلئے قائم ہوا: وزیر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے ہندؤوں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد ددی ہے اور کہا ہے کہ ہولی کا تہوار موسم کی تبدیلی اور بہار کی آمد کا اعلان ہے، پاکستان کا موسم بھی تبدیل ہو رہا ہے اور بہار کے دن آ رہے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان خطے کے ہر قبیلے اور برادری کے امن کا مرکز بننے کیلئے قائم ہوا ہے۔ قائد اعظم نے کہا تھا یہاں مذہب کی بنیاد پر کسی سے امتیاز نہیں برتا جائیگا۔ ہولی کا تہوار موسم کی تبدیلی اور بہار کی آمد کا اعلان ہے، پاکستان کا موسم بھی تبدیل ہو رہا ہے اور بہار کے دن آ رہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -