پی ٹی آئی نے ہر فورم پر پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی :شہرام تراکئی

پی ٹی آئی نے ہر فورم پر پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی :شہرام تراکئی

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جس طرح پختونوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اس طرح پختونوں کے دعویداروں نے بھی نہیں اٹھائی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل کالوخان کے سلمان ولی گروپ کے ہزاروں افراد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ سلمان ولی یونین کونسل کالو خان صوابی کی سیاسی سماجی شخصیت ہیں انھوں نے پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متا ثر ہو کر سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی ،ایم این اے عثمان ترکئی ،ایم پی اے محمد علی ترکئی کی موجودگی میں اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر شہرام ترکئی ،ایم این اے عثمان ترکئی ،ایم پی اے محمد علی ترکئی سلمان ولی گروپ کے تمام ساتھیوں کے باری باری حجروں پر گئے اور تمام ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیان بھی پہنائی اور موقع پر سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا کہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کی کارکرگی سے مثاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اوریہی حقیقت ہے کیونکہ پہلے کسی سیاسی جماعت نے اس طرح پختونوں کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائی جس طرح پی ٹی آئی نے اٹھا ئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کرپٹ نظام کا خاتمہ انصاف کی فراہمی عوام کو بہترین تعلیمی نظام مہیا کرناصحت کی بہترین سہولیات دینا ہمارا مشن تھا جس میں ہم کا میاب ہورہے ہیں ان کا کہنا تھا روز بروز پی ٹی آئی میں عوام کا شامل ہونا یہ پی ٹی آئی کی پالیسوں کی کامیابی ہے شہرام ترکئی عثمان ترکئی اور ایم پی اے محمدعلی ترکئی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے ہونے والوں کا پی ٹی آئی پر اعتماد پر شکریہ ادا کیا #

مزید :

کراچی صفحہ اول -