شانگلہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،کاروبار زندگی متاثر

شانگلہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،کاروبار زندگی متاثر

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ اور محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام بلبلا اٹھے سراپا احتجاج ،شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کئی گھنٹے تک بجلی بند،کاروباری نظام شدید متاثر۔ مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت خراب،شانگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری۔ کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرائی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصرشانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شانگلہ کے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں وفاقی محکموں کے سربراہ انجینئر امیر مقام اور پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -