چائے والے کے بعد خیبر پختونخواہ کا بیٹری والا سوشل میڈ یا کا ہیرو

چائے والے کے بعد خیبر پختونخواہ کا بیٹری والا سوشل میڈ یا کا ہیرو

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ عرصہ قبل سوشل میڈ یا پر دھوم مچانیوالی امریکہ کی ویڈ یو بلاگر کرسٹینا اور سعودی بچہ ابو سین تو آپ کو یاد ہونگے ،اب کرسٹینا ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہے اور اس بار وہ سعودی بچے نہیں بلکہ پاکستانی مرد کیساتھ گپ شپ لگا رہی ہے جو بیٹریوں کا کام کرتا ہے ۔پاکستانی بیٹری والے کیساتھ کرسٹینا کی ویڈ یو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور اب چائے والے کے بعد خیبر پختونخواہ کا بیٹری والا بھی سوشل میڈ یا کا ہیرو بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر دھوم مچانیوالی ویڈ یو میں کرسٹینا خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے بیٹر ی مانگتی ہے جبکہ دوسری جانب بیٹری والا بھی اپنی ٹو ٹی پھوٹی انگلش میں کرسٹینا سے بات کرتاہے تاہم اسے کرسٹینا کی بات سمجھ نہیں آتی ۔کرسٹینا انگلش زبان میں مسلسل بیٹری والے سے پوچھتی ہے کہ میں تم سے کیسے اور کہاں رابطہ کروں جس پر بیٹری والا صرف او کے کہہ کر اپنا جواب دے دیتا ہے ۔با لآخر کرسٹینا زور سے چلاتی ہے ’’تم سے رابطہ کہاں کروں ‘‘جس پر بیٹری والے کو بھی کچھ کچھ سمجھ آتی ہے تو وہ کہتا ہے پاکستان ۔کرسٹینا پہلے طنزیہ انداز میں کہتی ہے ’پاکستان‘۔اس کے بعد بیٹری والا اپنا رابطہ بتاتے ہوئے کہتا ہے اسکا رابطہ یہ ہے ’زاہد بیٹری سنٹر ،خیبر پختونخواہ پاکستان ۔اسکے بعد کرسٹینا ایک بار پھر بیٹری کا مطالبہ کرتی ہے جس کا بیٹری والے نے وعدہ کیا تھا ،اس موقع پر بیٹری والا اپنا مائیکر و فون منہ کے بالکل قریب لا کر بات کرنا چاہتا ہے لیکن کرسٹینا اسے یہ کہہ کر ٹوک دیتی ہے کہ اپنا مائیکرو فون پیچھے کرو ۔اسکے بعد کرسٹینا ایک گانا لگا کر بیٹری والے کیلئے ڈانس کرتی ہے لیکن اسی دوران بیٹری والے کا کنکشن منقطع ہو جاتا ہے جس پر کرسٹینا کہتی ہے کہ وہ بیٹری دئیے بغیر ہی چلا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -