میرا مشن سیاسی نمودو نمائش نہیں بلکہ عوامی خدمات ہے :عباس آفریدی

میرا مشن سیاسی نمودو نمائش نہیں بلکہ عوامی خدمات ہے :عباس آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سابق سینیٹر وفاقی وزیر سیفران عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ میرا مشن سیاسی نمود و نمائش نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے میرے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں جو وعدہ کروں عملی جامہ پہنا کر رہتا ہوں 100 ارب کی لاگت سے موٹر ویز پر عنقریب کام شروع ہو گا سی پیک منصوبہ کے سب سے زیادہ فوائد کوھاٹ کو میسر آئیں گے وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ جدید ہسپتال کی تعمیر میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کے رکاوٹ بن چکے ہیں کوھاٹ کے رائلٹی فنڈ کو نوشہرہ منتقل کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے سٹے لے کر رقم کو محفوظ کر لیا ہے دو کروڑ کا چیک کے ڈی اے ہسپتال کی مشینری کے لیے سابق ایم ایس کے حوالے کیا گیا جس پر آج تک کوئی سرنج نہیں لی گئی وہ کوھاٹ پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کوھاٹ کو ملنے والے 30 کروڑ کا فنڈ بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی سہولت مہیا کرنے کے لیے تجویز دی جس پر بلدیاتی سیاست میں طوفان اٹھ گیا تاہم میرا وعدہ ہے کہ وزیر اعظم کے کوھاٹ میں کیے جانے والے تمام اعلانات کو عملی جامہ پہناؤں گا عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ کوھاٹ کے لیے ایک ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے جدید ہسپتال میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں وہ اس ہسپتال کے قیام میں ہرگز مخلص نہیں کیوں کہ اس کا علاج معالجہ مکمل فری ہو گا کینسر ہسپتال کی طرح مہنگا نہیں ہو گا اس لیے صوبائی حکومت تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے اس میں سے اپنا حصہ مانگ رہی ہے مگر اللہ کے فضل سے انشاء اللہ پاکستان بھر میں کوھاٹ ہسپتال کا افتتاح سب سے پہلے میں کر کے رہوں گا انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنری کرک میں قیام کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اگر بنانی بھی پڑے تو کوھاٹ اور کرک دونوں مقامات آئل ریفائنری میں بنا کر دکھاؤں گا یہ میرا وعدہ ہے انہوں نے یقین دلایا کہ کوھاٹ میں عنقریب گیس فراہمی کا کام شروع کروں گا اور گھر گھر گیس پہنچا کر رہوں گا بلکہ خوشحال گڑھ کے مقام پر گرڈ سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا کوھاٹ بھر کو گیس فراہمی کے لیے چار ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے ہسپتال کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ایک ارب مختص کیے گئے اس رقم کو کہاں خرچ کیا گیا عوام کا حق ہے کہ اس کی باز پرس کریں جبکہ میں نے ذاتی طور پر مشینری کے لیے کے ڈی اے ہسپتال کے سابق ایم ایس کو دو کروڑ کا اوپن چیک دیا تاکہہ آپریشن تھیٹر‘ ایمرجنسی اور سی ٹی سکن کی سہولیات مہیا کی جا سکیں اس رقم کو بھی ہڑپ کر لیا گیا کسی منتخب عوامی نمائندے نے اس کی خبر نہیں لی انہوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سنٹر میں کروڑوں کے سٹی سکن اور ایم آر آئی مشینری نوشہرہ منتقل کر دی گئی مگر کوھاٹ کے اس حق کے لیے کسی نے آواز نہیں اٹھائی اور اب جنوبی اضلاع کے رائلٹی فنڈ کو نوشہرہ منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تو میں نے ہائی کورٹ سے اس پر سٹے لے کر کوھاٹ کی اس رقم کو محفوظ کر لیا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اس لیے رکاوٹیں پیدا کیں کہ وہ نوشہرہ کو اس میں شامل کرنا چاہتے تھے چائنہ جا کر انہوں نے رشکئی انڈسٹریل زون کی منظوری لے کر اس پر خاموشی اختیار کر لی حالانکہ سی پیک منصوبہ سے کوھاٹ کو ریڈور جنکشن کی شکل اختیار کر لے گا اور یہ پاکستان کا خوب صورت ترین شہر کا درجہ حاصل کر لے گا یہاں انڈسٹریز‘ سڑکوں‘ موٹرویز‘ ریلوے‘ ویئر ہاؤس‘ ہوٹلنگ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی اور تمام جنوبی اضلاع میں اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے اس منصوبہ کے تحت موٹرویز سڑکوں کے لیے 100 ارب روپے مختص ہیں جن میں سے تین کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوھاٹ میں قائم ہونے والے جدید ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہو گا ہر قسم میڈیکل سہولیات سے آراستہ ہو گا اور تمام علاج معالجہ مکمل طور پر مفت ہو گا جس سے جنوبی اضلاع سمیت قبائلی علاقے بھی مستفید ہوں گے سی پیک منصوبے کا ایک روٹ پاڑا چنار تا وسطی ایشائی ممالک اور دوسرا غلام خان چیک پوسٹ کے ذریعے گوادر کو ملائے گا۔