جے یو آئی کا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار کی حمایت کا اعلان

جے یو آئی کا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار کی حمایت کا اعلان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ف کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور میں 21مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں وارڈ نمبر1سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار کی حمایت کا اعلان کردیا جمعیت علماء اسلام ف کے کارکن اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں استعمال کریں پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے جمعیت علماء اسلام ف کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور ضلعی رہنما مفتی گل حلیم شاہ نے میڈیا سے پریس بریفننگ کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ نمبر1کے امیدوار محمداسلام، ڈاکٹر مشرف، حاجی شیرزمان، کاشف جمال، سابق انفارمیشن سیکرٹری خیرالبشر اور پی کے 14کے سیکرٹری اطلاعات نعیم بھی موجود تھے مفتی گل حلیم شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے تحریک انصاف کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں رسالپور کے عوام اب ان کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان کی چار سالہ دور حکومت عوام کی کوئی خدمت نہ ہوسکی یہی وجہ ہے کہ رسالپور کے عوام 21مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ف اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار کے حق میں دے کر کامیاب کرائیں اس موقع پر لیاقت شباب نے جمعیت علماء اسلام ف کے اس حمایتی فیصلے اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ماضی میں ہمارے اتحادی بھی رہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -