مردم شماری کے حوالے سے ایف آر ٹانک بیٹنی قبائل کا جرگہ

مردم شماری کے حوالے سے ایف آر ٹانک بیٹنی قبائل کا جرگہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مردم شماری کے حوالے سے ایف آر ٹانک بیٹنی قبائل کا جرگہ ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک میں منعقد ہوا جرگہ میں اے این پی ایف آر آر ٹانک کے صدر غلام اکبر ،عبد اللہ ننگیال ، پی ٹی آئی کے مختیار بیٹنی ،بختہ ور جان،نعمان ،مسلم لیگ کے ارسلہ خان ،کامران خان ،پی پی پی کے ضیاء الدین بیٹنی ،فقیر زادہ نادر شاہ ،گل ممد ملک ،دلبر خان اور رحمت اللہ رحمان ودیگر نے شرکت کی جرگہ میں مطالبہ کیا گیا کہ آنیوالی مردم شماری کے دوران ایف آر ٹانک کے لوگ مخدوش صورتحال کی وجہ سے بندوبستی علاقوں میں مقیم ہے جسکے لئے مردم شماری میں آئی ڈی پیز خانہ بنایا جائے تاکہ ہمارے متاثرین کی آبادی ایف آر ٹانک میں شمار ہوسکے ،جرگہ کے مشران نے کہا کہ ایف آر ٹانک کے آئی ڈی پیز کو بھی باقی فاٹا کے متاثرین کی طرح مراعات دی جائیں اور گھروں کا معاوضہ ادا کیا جائے بشمول جنڈولہ بازار فل فور تعمیر کیا جائے اور لیویز اہلکاروں کی بھرتی جلد از جلد مکمل کی جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -