نفرت کی سیاست کرنے والوں کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے،ایاز پلیجو

نفرت کی سیاست کرنے والوں کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے،ایاز پلیجو

  

حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے سندھیانی تحریک اور کارکنان کے ساتھ حیدرآباد کے شہر پریٹ آباد، لیاقت کالونی، پکے قلعی، لطیف آباد یونٹ نمبر 7، 8 نمبر سمیت مختلف علائقوں کی بازاروں اور دروازوں پر جاکر آدمشماری بیداری مہم کے سلسلے میں ہینڈ بل تقسیم کیئے اور 15 مارچ سے شروع ہونے والی گہر اور آدمشماری میں بہرپور حصا لینے کی اپیل کی۔ پکی قلعی اور دیگر علائقوں میں سینکڑوں شہری جمع ہوگئے۔ اس موقعی پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھی اور اردو بولنے والے آپس میں بھائی اور سندھ کے بیٹے ہیں، 70 سال وہ ساتھ رہ رہے ہیں، نفرت اور دہشت کی سیاست کرنے والے اپنے گروہی مفادات کے لیئے ان کے بیچ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اب ان نفرت کی سیاست کرنے والوں کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ سندھی اور اردو بولنے والوں میں نفرت کی سیاست کرنے والے سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ آدمشماری میں سندھ میں رہنے والے سندھ کو اپنے مادری زبان کے طور پر لکھوائیں۔ ایک دن کے بچے سے لیکر بوڑہے تک تمام اپنے آپ کو اور اپنے گاؤں، کالونی، علائقوں اور شہروں میں شفاف طور پر گنتی کروائیں۔ شادی شدہ جوڑہ خود کو الگ خاندان کے طور پر گنوائے۔ انہوں نے کہا کے شفاف آدمشماری سے سندھ میں ترقی، تبدیلی اور خوشحالی آئے گے۔ وفاق سے سندھ کو اپنا جائز حصا مل سکے گا۔ شہروں سے لیکر دیہات تک ترقی کے پلاننگ ہو سکے گی۔ اس لئے شفاف آدمشماری کے لیئے سندھ کے لوگ بیدار ہوں۔ ایاز لطیف پلیجو نے جی او آر کالونی کے پاس خانہ بدوش خاندانوں سے ملاقات کر کے انہی آدمشماری میں حصا لینے کو کہا۔اس موقعی پر سندھیانی تحریک کی مرکزی جنرل سیکریٹری زینت سموں، ہزار ناز کنرانی، اشرف پلیجو، منصور لاکہو، پروفیسر اللہ بچایو انڑ، فیاض ناگراج، دلدار ابڑو، رفیق کنرانی، الطاف خاصخیلی اور دیگر کارکن بہی ساتھ تہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -