عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان مہم چلائی جائے گی، مزمل اقبال ہاشمی

عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان مہم چلائی جائے گی، مزمل اقبال ہاشمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعۃالدعوۃ کراچی کے مسؤل مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ جماعۃ الدعو ۃ 3مارچ سے 23مارچ تک ملک گیر سطح پر عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان مہم چلائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 17مارچ کو علماء کرام خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے جبکہ 23مارچ کو شہر کراچی میں بڑاپروگرام ہوگا۔ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ پروگراموں میں سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت کو شریک کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقوی گلشن اقبال میں اجلاس میں کیا اس موقع پریہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ’’ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے‘‘ کے عنوان کے تحت پورے شہر کراچی میں بھرپور تشہیر ی مہم چلائی جائے گی۔ اشتہارات، بینرز اور ہورڈنگز لگائے جائیں گے جبکہ کیمپ لگا کر نظریہ پاکستان مہم کے سلسلہ میں خصوصی طور پر تیار کی گئی ڈاکومینٹری دکھائی جائے گی جس میں قیام پاکستان کے مقاصد اور دوقومی نظریہ کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کا نعرہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جبکہ شہر بھر میں ہونے والے پروگراموں میں طلبا، وکلا ، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو شریک کیا جائے گا۔ اسی طرح تمام سیاسی، مذہبی، سماجی و کشمیری تنظیموں کی نظریہ پاکستان کانفرنسوں، مارچ اور ریلیوں میں شرکت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت یہاں بم دھماکے اور قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحاد ویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ معاشی مسائل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہمیں ان سازشوں سے بھی کسی صورت بے خبر نہیں رہناچاہیے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اورمنظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔جماعۃالدعوۃ کلمہ طیبہ کی بنیاد پرسب کو متحد کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اسلام وملک دشمن عناصر کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -