پختون گولی برداشت کرسکتا ہے گالی نہیں ،معاون خصوصی

پختون گولی برداشت کرسکتا ہے گالی نہیں ،معاون خصوصی

  

پورن(نامہ نگار)پختون گولی برداشت کرسکتا ہیں لیکن گالی نہیں ،انتہائی شرم کا مقام ہے کہ ایک منتخب ایم این اے ایوان بالا میں اس قسم کے الفاظ منہ سے نکالے،جاوید لطیف کے معطلی تک ہم نے قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم پورن میں میڈیا کے نمائندوں گفتگوانہوں نے کہا کہ ایم این اے مراد سعید نے جوبھی کیا پختون روایات کے مطابق کیا گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے اسمبلی میں انتہائی نااہل لوگوں کیوجہ سے ہی اس قسم کے واقعات واقعات آتے رہینگے انہوں نے کہ میاں محمد نواز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر جاوید لطیف کے رکنیت کو معطل کریں اور دواقواموں کو آپس میں لڑانے سے بچائے انہوں نے کہا کہ ہم نے جاوید لطیف کے معطلی تک قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -