کرک،گری میں موٹرسائیکل حادثے میں تین دوست شدید زخمی

کرک،گری میں موٹرسائیکل حادثے میں تین دوست شدید زخمی

  

کرک(بیورورپورٹ) گرگری میں موٹرسائیکل حادثے میں تین دوست شدید زخمی چوتھا معجزانہ طورپر محفوظ ۔تفصیلات گرگری میں اتوار کی شام چار دوست ایک ہی موٹرسائیکل پر سوارہوکر تفریحی مقام گل ولی زیارت جارہے تھے کہ راستے میں توازن کھونے کے باعث موٹرسائیکل گرنے سے تین دوست سیف اللہ ،احسان اللہ اورسعید رضا شدید زخمی ہوگئے جبکہ چوتھادوست عتیق جس کی اسی روز شادی بھی ہوئی تھی کو معمولی خراشیں لگیں اور معجزانہ طورپر محفوظ رہا ۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سیف اللہ کو پشاور جبکہ احسان اللہ اور سعید رضا کو کوہاٹ منتقل کردیا گیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -