مسجدوں اور مدرسوں سے چوریاں کرنے والا چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

مسجدوں اور مدرسوں سے چوریاں کرنے والا چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مسجدوں اور مدرسوں سے چوریوں میں ملوث چور کو مٹہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کیمطابق مٹہ کے علاقہ خریڑی میں مٹہ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئی مسجد سے حسن زیب ولد شاہ پسند سکنہ شوخدڑہ جو ہیر وین کے نشے کا عادی تھا کو مسجد سے میزائیل موٹر چراتے وقت گرفتار کر لیا،جبکہ ملزم نے اس کے علاوہ بھی کئی بار کی ہوئی چوریوں کو اپنے سر لے لیا،اس موقع پر ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان نے چور کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہوئے کہا کہ چور کے زریعے ہم اصل گروہ تک پہنچے گے،ان کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے اور انے والے دو تین دن میں مذید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی ،اسی طرح اور بھی برامدگی اور انکشافات متوقع ہے،اس موقع پر نائب ناظم نائبر ہوڈ کونسل مٹہ خریڑی محمد صادق نے ایس ایچ او کے بہترین کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کاروائیوں سے مزید ملزم بھی گرفتار ہوجائینگے،اور علاقہ میں امن مان برقرار رہیگا۔واضح رہیں کہ گزشتہ روز مدرسہ سے اٹھ لاکھ روپے چوری کر نے والا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا جس کے خلاف بھی خفیہ تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -