بونیر ،کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام کا انعقاد

بونیر ،کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام کا انعقاد

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خیبر پحتون خواہ کلچر ڈائیر یکٹ کے تعاون سے ار ڈی او بونیر نے نگرئی امازئی میں کامران خان کے حجرہ میں ثقافتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ امازئی سے تعلق رکھنے والے گلو کار وں گل ذادہ ترین ۔علی مازئی ،قمر زمان قمر اور شیر خان نے اپنے سریلی اواز میں غزل ،چاربیتہ ۔ٹپہ پیش کرکے شرکاء سے داد حاصل کی ۔سٹیج کے فرائیض ممتاز شاعر اور ار ڈی او کے پروگرام منیجر محمد دواخان جانان نے سرانجام دئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد دواخان جانان پروگرام کے مقاصد پشتو زبان ،پشتو ثقافت اہمیت ،مقام اور احیاء کی ضرورت اور اپنی ثقافت کی فروغ کی اہمیت پر تفصیل سے بحث کی ۔انہوں نے حجرہ روایات کے اقدار اور جرگہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،اسکی مزاخیہ اشعا ر نے مخفل کو خوب گرمایا ،اسکے بعد موسیقی میں ستار ،ڈھولک دبلہ ،اور ہار مونیم نے رویات تازہ کرکے عوام کو مدتوں بعد تفریح کا موقع فراہم کیا ۔پروگرام میں ضلعی کونسلر اقبال خان ،یو تھ کونسلر سلیم صابر اور دعلاقہ کے عمائدین ،شعراء اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اخر میں عمائیدین علاقہ نے کلچر ڈائیریکٹ ،ار ڈی او بونیر کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انکی کاوشوں سے دور فتادہ علاقہ امازی میں اسطرح کے پروگرام کا انعقاد کو ممکن بنایا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -