بلاجواز جرمانوں کیخلاف اشیاء ضرورت فروخت کرنے والے سراپا احتجاج

بلاجواز جرمانوں کیخلاف اشیاء ضرورت فروخت کرنے والے سراپا احتجاج

  

تخت بھائی (نامہ نگار) تحصیل تخت بھائی میں مختلف گاڑیوں کے ذریعے گلی گلی و محلہ وغیرہ میں سبزی سمیت دوسری اشیاء ضرورت بیچنے والے محنت کشوں نے لاؤڈ سپیکر پر پابندی اور پولیس کے آئے روز جرمانوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بصورت دیگر اپنے خاندانوں سمیت خودسوزیوں کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا کے نمائندوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے موبائل سبزی فروش یونین تحصیل تخت بھائی کے صدر عبدالربی ، جنرل سیکرٹری عثمان خان ، جائنٹ سیکرٹری سلطنت خان ، فنانس سیکرٹری مکرم خان، پریس سیکرٹری اللہ نور نے دیگر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ ہم بذریعے سوزوکی ،چنگ چی رکشہ وغیرہ مختلف دیہاتی علاقوں میں روزانہ صبح سے شام تک چھوٹا لاؤڈ سپیکر پر آواز لگا کر سبزی وغیرہ بیچ کر اپنے بچوں کے لئے رزق خلال کماتے ہیں ۔ تاہم تخت بھائی سرکل پولیس ہمیں جگہ جگہ رک کر لوڈ سپیکر استعمال کرنے پر آئے روز جرمانہ کرتی ہے ۔ جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آئے روز ہمیں بھاری بھر کم جرمانہ کرکے ہمیں دو تین دنوں تک تھانوں اور کچہریوں کی یاترا کراتی ہے جسکے باعث ہمیں مالی نقصان کے علاوہ ہمارے بچوں کے منہ سے رزق کا نوالہ چینا جا رہا ہے ۔ انہوں نے تحریک انصا ف کے مرکزی چیئر مین عمران خان ، وزیر اعلیٰ پر ویز خٹکاورآئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی سے اس سلسلے میں داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مجبور اً اپنے بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہونگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -