ایف سی آر اک خاتمہ قبائلی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے :سینیٹر تاج آفریدی

ایف سی آر اک خاتمہ قبائلی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے :سینیٹر تاج آفریدی

  

خیبرایجنسی(بیورورپورٹ)ایف سی آر کا خاتمہ قبائلی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،طورخم بارڈر پیر یا منگل کے دن تک ہر قسم آمد ورفت کیلئے کھول دی جائے گی ،علاقے میں ترقیاتی کا م میرٹ پر کررہے ہیں ،خوگہ خیل اور سیدگی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے ،لنڈی کوتل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے جلد ملاقات کریں گے ،قبائلی طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔سنیٹر تاج محمد آفریدی گزشتہ روز محمد پبلک ہائی سکول میر داد خیل میں گرلز سیکشن کے افتتا ح کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سنیٹر تاج محمد آفریدی تھے اس موقع پر عمائدین علاقہ ،والدین ،اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔اس دوران طلباء نے ملی نغمے ،تقاریر اور خاکے پیش کئے جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر تاج محمد آفریدی نے کہا کہ حالیہ فاٹا اصلاحات سے قبائلی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپر کریں گے اور انفرادی کام کی بجائے اجتماعی کاموں پر ترجیح دیں گے انہوں نے کہاکہ خوگہ خیل اور سیدگی میں پانی کے مسئلے کو جلدحل کیا جائیگاجس کیلئے ضروری مقامات پرکام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں گے جس کیلئے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کریں گے انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل بازار میں جمعہ کے دن چھٹی پرلوگ خوش نہیں ہے اگلے جمعہ کے دن سے بازار بندنہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ محمد پبلک ہائی سکول میں گرلز کیلئے الگ سیکشن بنانا نیک شکون ہے جو کہ قبائلی بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔سنیٹر تاج محمد آفریدی نے سکول کیلئے پچاس ہزار اور طلباء کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ستر ہزار روپے کا اعلان کیاآخر میں قاری سید عالم شینواری ،پرنسپل وصیع اللہ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -