جماعت اسلامی یوتھکے 14500نوجوانوں نے یوتھ کے الیکشن میں حصہ لیا

جماعت اسلامی یوتھکے 14500نوجوانوں نے یوتھ کے الیکشن میں حصہ لیا

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا اور جے ائی یو تھ کے ضلعی صدر عاشق علی نے کہاہے کہ بونیر میں جماعت اسلامی یو تھ کے 14500 رجسٹرڈ نوجوانوں نے یو تھ کے الیکشن میں حصہ لیکر ووٹ پول کئے جبکہ جے ائی یو تھ کے ساتھ 29 ہزار نوجوان ممبر ہے ۔بونیر کے 29 یو نین کونسلوں میں جے ائی یو تھ کے صدور ،جنرل سیکرٹریز منتحب ہو چکے ہے ،پشاور میں اپریل میں ہونے والے یو تھ کنونشن میں بونیر سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے ،ملک کی 65 فیصد ابادی یو تھ پر مشتمل ہے ،اور ائندہ الیکشن میں پچاس فیصد ٹکٹ یو تھ کو دئے جائینگے ،2018 کے الیکشن میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر پحتون خواہ میں واضح اکثریت حاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزی اسلامی سواڑی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر جے ائی یو تھ حلقہ پی کے 79 کے صدر عباس شاہین ،امتیاز خان اور دیگر یو تھ کے منتحب عہدیدار بھی موجود تھے ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرہ کے بناؤ اور بگاڑ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہے ،نوجوانوں کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے ،جماعت اسلامی اقتدار میں انے کے بعدعوام کو مفت تعلیم ،مفت صحت کی سہولیات فراہم کرے گی ،حکمرانوں نے اقتدار میں انے کے بعد عوام کی مخرومیوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اپنے بنک بیلنس بڑھائے ۔یہی وجہ ہے کہ اج عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہے ،حکمرانوں نے غریب ملک کا پیسہ بیرون منتقل کیا ہے ،حکمرانوں کے بچے عیاشیاں کررہے ہیں ،جبکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک کو ئی بھی کرپشن میں ملوث نہیں ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ 2018 کے الیکشن میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،نوجوان جماعت اسلامی کے ساتھ ہے ۔اپریل میں ہو نے والے یو تھ کنونشن میں جماعت اسلامی کے قائیدین یو تھ کو بیس نکاتی ایجنڈا دے گی جس پر عمل کرکے نوجوان معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔جے ائی یو تھ معاشرہ میں مصبت سرگرمیوں کو فروغ دے گی ،سپورٹس کو اہمیت دے گی ۔اور کرپشن کے خلاف بھر پور کردار اداکرے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -