نوشہرہ کے تمام ٹی ایم ایز نے ہڑتال کی کال مسترد کردی

نوشہرہ کے تمام ٹی ایم ایز نے ہڑتال کی کال مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) نوشہرہ کے تمام ٹی ایم ایز نے ہڑتال کی کال مسترد کردی ٹی ایم ایز ایمپلائز یونین ملازمین کے مسائل ترجہیے بنیادوں پر حل کریں گے ہماری کوشش سے کمپیوٹر اپرئٹر ز کا سکیل 16ہوگئی ہے جبکہ 15مارچ تک ٹی ایم اے کے تمام کلاس فور ملازمین کا بھی سکیل آپ گریڈیشن ہوجائے گا جس پر ہم صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے پبی یونین کے صدر اختر علی چےئرمین حضرت علی جنرل سیکرٹری مراد علی خان ٹی ایم اے نوشہرہ کے صدر گوہر علی ٹی ایم اے جہانگیرہ کے شیر محمد نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم لوکل گورنمٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی صدر انور کمال جنرل سیکرٹری شاد خان اور سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی اور ان کے کابینہ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام ملازمین کے ہرتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنی ڈیوٹیاں بھرپر طریقے سے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری بلدیات لوکل کونسل بورڈ اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور ہمارے مطالبات اور مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے ۔