تیمرگرہ ،نازیبا الفاظ کا استعمال ،جاوید لطیف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ ،نازیبا الفاظ کا استعمال ،جاوید لطیف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) تحریک انصاف دیرلویر کے زیر اہتمام نا زیبا جملوں کی ادائیگی پر جاویدلطیف کے خلا ف مظاہر ہ ،ایم این اے جاوید لطیف کی ر کنیت خا تمہ کا مطالبہ ،ڈسٹر کٹ پر یس کلب تیمرگرہ کے سا منے پی ٹی آئی دیر لویر کے د رجنوں مظاہر ین نے ضلعی صدر محمد بشیر خان ایڈ و کیٹ کی قیا د ت میں مظاہر ہ کیا اور ز بردست نعر ے بازی کی ،مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے بشیر خان ،سید عالم شاہ عرف تھانے خان ،میاں گل ظہور احمد ،محمد ابراہیم خان ،علی شیر ،سیکرٹری اطلا عات ملک فواد خان ،ملک عد نان خان،ذاکراللہ،محمد علی ،سعیدا للہ خان جی و غیرہ نے خطاب کر تے ہو ئے واضح کیا کہ مسلم لیگ کے ایم این نے جاوید لطیف پار لیمنٹ ہاو س میں پی ٹی آئی راہنما ایم این اے مراد سعید کے خلا ف ہتک آمیز اور غیر پا ر لیمانی زبان استعمال کی جو کہ پو ری پختون قوم کی بہن بیٹیوں کی تو ہین ،نفرت آنگیز اور قابل مذمت فعل ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی مذ کورہ رکن قو می کی نا اہلی کے لے فوری طور پر ریفرنس الیکشن کمیشن بجھوا ئے ،ضلعی صدر محمد بشیر خان نے کہا کہ خواجہ آصف ہو یا جاوید لطیف مسلم لیگ کی جا نب سے غیر مہذ ب غیر اخلاقی ر ویہ اُ ن کا وطیرہ بن چکاہے ،پا نامہ لیکس اسیکنڈ ل کے بعد حکمران پارٹی اوچھے ہتکھنڈوں پر اُ تر آئی ہے تا ہم پی ٹی آئی کے قاید ین اور کار کنان چوکوں،چوراہوں سے لیکر پا رلیمان تک تما م محا ذوں پر ڈ ٹ کر مقا بلہ کر ینگے ،انہوں نے کہا کہ 7ارب ڈا لر لو ٹنے والوں کو وزارت عظمی کا کو ئی حق نہیں وزیر اعظم اخلاقی طور پر مستعفی ہو جا ئے ،اگر ن لیگی اراکین پار لیمان کا لہجہ درست نہ ہو ا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -