پشاور بورڈ کے کنڑولر کے خلاف اخباری بیان میں کوئی صداقت نہیں،فضل حکیم شیخ

پشاور بورڈ کے کنڑولر کے خلاف اخباری بیان میں کوئی صداقت نہیں،فضل حکیم شیخ

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی )پشاور بورڈ کے کنڑولر کے خلاف اخباری بیان میں کوئی صداقت نہیں بورڈ نے اس سال تمام ڈیوٹیاں آن لائن اور کمپیوٹرایز طریقے سے لگائی گئی ہے کنڑولر کے خلاف بوٹی مافیا کے بیانات کا مقصد اپنے من پسند لوگوں کی ڈیوٹیاں لگانے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے ہم پشاور بورڈ کنڑولر کے ساتھ ہیں اور ان کی ایمانداری پر شک کرنے والے خود کرپٹ ہیں ۔ فضل حکیم شیخ اور ارشاد خان ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر انصاف ٹیچرز فورم کے رہنماؤں فضل حکیم شیخ اور ارشاد خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولر پشاور بورڈ حمید اللہ جان مروت جو کہ ایک ایماندار اور ڈیوٹی کا پابند افسر ہے جس کے خلاف بوٹی مافیا کئی دنوں سے سرگرم ہے اور مختلف طریقوں سے ان پر بوٹی مافیا اپنے من پسند افراد کی ڈیوٹیاں لگانے کی کوششیں کر رہی ہے جس پر انہوں نے مسلسل انکار کیا جس پر بوٹی مافیا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اخباری بیانات کے ذریعے ایک ایماندار افسر کو بدنام کرنے کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں انہوں کہا پشاور بورڈ کی تمام ڈیوٹیاں ان لائن ہو رہی ہے تو اس میں کوئی کیسے ہیر پھیر کر سکتا ہے ۔ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے خلاف تمام منفی پروپیگنڈہ کو ناکام بنائے گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -