گومل یونیورسٹی میں قبائلی سٹوڈنٹس کوٹہ کو بحال کیاجائے،شاہ فیصل محسود

گومل یونیورسٹی میں قبائلی سٹوڈنٹس کوٹہ کو بحال کیاجائے،شاہ فیصل محسود

  

ٹانک ( نمائندہ خصوصی )ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کی مانند گومل یونیورسٹی میں قبائلی سٹوڈنٹس کوٹہ کو بحال کیاجائے ان خیالات کا اظہار گومل یونیورسٹی ٹرائیبل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر شاہ فیصل محسود اور دیگر قبائلی طلباء نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں قبائلی طلباء کیلئے خصوصی کوٹہ مختص ہے جبکہ گومل یونیورسٹی میں قبائلی طلباء کیلئے خصوصی کوٹہ کو ختم کردیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم وذیادتی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف اورگورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا کہ فاٹا سٹوڈنٹس کیلئے گومل یونیورسٹی میں خصوصی کوٹہ کو بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے سمیت کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -