قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی الفاظ قابل مذمت ،مراد سعید کے ساتھ ہیں:ہارون بشیر بلور

قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی الفاظ قابل مذمت ،مراد سعید کے ساتھ ہیں:ہارون ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کو گالم گلوچ اور ان کی فیملی کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مراد سعید کے ساتھ ہیں اور جاید طلیف کو بھی ان سے معافی مانگنی چاہیء۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی کلچر پارلیمنٹ میں اس حد تک گر چکا ہے کہ اب وہ ممبران کی ماؤں بہنوں کو بھی گالیاں دینے لگے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں ہیں،ہارون بلور نے کہا کہ ہم پاکستانی اور پھر پختون ہیں اور کسی بھی طرح سے اس قسم کی سیاست کے حق میں نہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے رکن اسمبلی کے خلاف کاروائی کرے کیونکہ پاکستان میں پارلیمنٹ کے اندر اس قسم کی زبان استعمال کرنے والے عوام کی کیا تربیت کریں گے۔ انہوں نے مراد سعید کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جاوید لطیف ان سے اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -