مولانا سعید الرحمان انتقال کر گئے

مولانا سعید الرحمان انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی (نامہ نگار) سابقہ ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص کے ماموں مولانا سعید الرحمان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص کے ماموں اور جامعہ فاروقیہ بٹاکڑہ کے مہتمم مولانا سعید الرحمان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں بٹاکڑہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت علماء کرام و طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا۔رسم قل کل بروز منگل ادا کی جائے گی۔