پوزیشن ہولڈرمعذور طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان

پوزیشن ہولڈرمعذور طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)ہیلپ فار کمیونٹی کا اجلاس مرکزی صدر محمد عمر چمکنی کی صدارت میں گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں ہیلپ فار کمیونٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کے نئے داخلوں میں معذور افراد کے بچوں اور معذورطلباء و طالبات کی دشواری کو ختم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں انہیں کتابیں، کاپیاں اور سکول بیگ دیئے جائیں گے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرکے ان کی فیس معاف کرائی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلپ فار کمیونٹی کے مرکزی صدر محمد عمر چمکنی نے کہا کہ میں خود بھی معذور ہوں اس لئے میں معذور افراد کے بچوں اور معذور طلباء وطالبات کے دکھ درد کو عام آدمیوں سے بہتر سمجھتا ہوں، آج کے اس اجلاس میں، میں اعلان کرتا ہوں کہ جلد ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز معذور طلباء و طالبات اور معذور افراد کے بچوں کو سکالر شپ کے ساتھ ساتھ لپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معذور طلباء و طالبات اور معذور افراد کے بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، معذور طلباء و طالبات اور معذور افراد کے بچوں کو تعلیم کو زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -