تمباکو کمپنی کی بندش کیخلاف کسان کانفرنس اور افیون کاشت کرنے کا اعلان

تمباکو کمپنی کی بندش کیخلاف کسان کانفرنس اور افیون کاشت کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چئیر مین فانوس گوجر نے تمباکو کے سب سے بڑی کمپنی فلف مورس کی بندش اور تمباکو فصل کو بونیر میں کم کرنے کے خلاف تحصیل چملہ ،گاگرہ اور گدئیزی میں بڑے بڑے کسان کانفرنس کرنے اور اسکے متبادل افیون کاشت کرنے جیسے فیصلوں کا اعلان کیاہے ۔تمباکو زمینداروں کا نقد اور فصل ہے ،گندم اور جوار اسکے متبادل نہیں ہو سکتے ۔بلین ٹیریز سونامی منصوبہ غریب کاشکاروں کی تباہی کا منصوبہ ہے ۔ہم اس کو ہرگز کامیاب نہیں ہو نے دینگے ،ڈی سی بونیر اور فارسٹ مجسٹریٹ بونیر میں ایک مخصوص جماعت کے الہ کار بنے ہو ئے ہے جنہوں نے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں پر بے جا پرچے کرکے انہیں تنگ کرنا شروع کیاہے ۔عوامی ورکرز پارٹی بہت جلد ڈی سی بونیر اور فارسٹ مجسٹریٹ کے اس ظالمانہ فیصلوں کے خلاف اھتجاج شروع کریں گے ۔سواڑی میں عوامی ورکرز پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین امیزواللہ خان ،محب الرحمان کامریڈ ،گل رحمان ،خان ذادہ خان ،زبیر خان ،عمر خطاب اور دیگر قائیدین نے شرکت کی ۔فانوس گوجر نے کہا کہ بونیر میں تمباکو زمینداروں کا نقد اور فصل ہے اور بونیر کی تمباکو پورے صوبہ میں مشہور ہے ۔مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس فصل کو بونیر میں کم کیاجارہاہے جس کی وجہ سے یہاں کے تمبا کو کاشتکاران مشکلات سے دوچار ہے ،بونیر میں زمینداروں سے تمباکو خریدنے والی سب سے بڑی تمباکو کمپنی فلف مورس کی بندش اس کی کھڑی ہے ،ہم ان حکام کو خبردار کرتے ہے کہ اگر بونیر میں تمباکو کی کاشت کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کیا گیا تو ہم بونیر میں افیون کی کاشت پر غور کریں گے اور اس سلسلے میں تھصیل چملہ ،گاگرہ اور گدئیزی میں کاشتکاران کانفرنس منعقد کریں گے ،فانوس گوجر نے ڈی سی بونیر اور فارسٹ مجسٹریٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بونیر میں ایک مخصوص جماعت کے الہ کار بنے ہوئے ہے اور اسکی ایماء پر عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں پر پرچے کئے جاتے ہے ،انہوں نے کہا کہ ناٹیان مردان کے علاقہ میں قائم غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے ۔