پاکستان اولیاء دین کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے :انور شاہ گیلانی

پاکستان اولیاء دین کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے :انور شاہ گیلانی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) معروف روحا نی شخصیت ، در با ر قا دریہ گیلا نیہ سدر ہ شریف کے سجا دہ نشین پیر سید محمد انور شا ہ گیلا نی نے کہا ہے کہ پاکستا ن اولیا ء اللہ بزر گا ن دین کی جدو جہد اور قر با نیو ں کا نتیجہ ہے یہ وطن عا لم اسلام کی امنگو ں کا مر کز ہے جس کو کسی صورت میں نقصا ن نہیں پہنچنے دیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پیر سید عبداللہ المعروف پیر سید بادشا ہ گیلا نی کے عرس کی اختتا می تقر یب سے خطا ب کے دورا ن کیا اس موقع پر در بار کے جانشین صا حبزا دہ حسنین محی الدین گیلا نی ، معروف سکالر ڈاکٹر محمد حسنین آزا د نے بھی خطا ب کیا ، پیر سید محمد انور شا ہ گیلا نی نے کہا ہے کہ جا دو گرو ں ، جا ہل ملا اور دھو کے باز پیرو ں نے عوام کی زندگی اجیر ن بنا دی ہے گھرو ں میں جھگڑے ، مسائل کے انبار کی بنیا دی وجہ مذہبی تعلیمات سے دوری ، خدا کے احکامات پر عمل نہ کر نے اور اولیا ء اللہ کی صحبت سے دوری ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی اطاعت ، پانچ وقت نماز کی پابندی اور مسنون ازکا ر کو معمولات زندگی بنا دیا جا ئے تو زندگی بھی آسا ن ہو جا ئے گی اور آخرت میں بھی کامیا بی نصیب ہو گی انہوں نے کہا کہ بزر گا ن دین نے خدا کے پیغا م کے پر چار ، امت میں اتحا د و تفاق کے قیا م کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہم تک خدا کا دین پہنچا نے میں اولیا ء اللہ کی قر با نیا ں کسی سے پو شید ہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ در بار سدر ہ شریف پیرا ن پیر سید عبدالقادری گیلانی کے فیض کا سر چشمہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی تعلیما ت میں رواداری ، بر دا شت اور بھا ئی چارے کو اہمیت دی گئی ہے ایک سا زش کے تحت اسلام دشمن قوتیں مسلما نو ں سے رواداری ، بھائی چارے اور بر دا شت کے خا تمے کیلئے کوشا ں ہیں مگر اولیا ء اللہ کی خا نقا ہوں اور علما ئے حق کے محرا ب و ممبر سے سے اب بھی اتحا د ، بھا ئی چارے ، رواداری اور برداشت کا درس دیا جا رہا ہے کیونکہ امت کی بقا ء اور تر قی اسی درس میں ہی پوشید ہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع اور استحکام ہم سب پر فر ض ہے اور ہم یہ فریضہ سر انجا م دیتے رہیں گے اور ملک دشمن قوتو ں کی سا زشو ں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اس موقع پر جانشین صا حبزادہ حسنین محی الدین نے اپنے خطا ب میں خانوادہ گیلانیہ رزا قیہ حمویہ سدر ہ شریف کا شجر ہ نسب بیان کیا اور عر س میں شریک ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کیا دربار کے سجا دہ نشین پیر سید محمد انور شا ہ گیلا نی کی رقت آمیز دعا سے عرس اختتا م پذیر ہو گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -