نوشہرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

نوشہرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ایکسائز نوشہرہ نے بھاری مقدار غیرملکی شراب اور منشیات علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کوشش ناکام بناکر دو سمگلر گرفتار، سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں ایکسائز نوشہرہ کے اے ایس آئی سجاد خان کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے ایک رکشہ نمبرG8780میں بھاری تعداد شراب غیرملکی شراب پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس اطلاع پر سجاد خان کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم کمال خان، یاسرالدین، فائق، عتیق اور احمدپر مشتمل ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کردی اور مذکورہ رکشہ کو روکنے کا اشارہ کیا رکشے کی تلاشی لینے پر 13بوتل شراب برآمد کرکے سمگلر اقبال حسین ولد نور جمال سکنہ پشاور کو گرفتار کرلی جبکہ اس دوران ایک کار نمبرR3768سے دو کلو منشیات برآمد کرکے محب اللہ ولد محیض گل سکنہ بڑھ بیر پشاور کو گرفتار کرکے دونوں سمگلر کے خلاف مقدمات درج کرکے سمگلروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -