تعلیمی تر قی کے بغیر کسی قوم کی حالت نہیں بدل سکتی ،بخت بیدار

تعلیمی تر قی کے بغیر کسی قوم کی حالت نہیں بدل سکتی ،بخت بیدار

  

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان) تعلیمی تر قی کے بغیر کسی قوم کی حالت نہیں بدل سکتی خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی غر ض سے جلد گل آباد میں اسحاق شہید گرلز ڈگر ی کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا علا قے کی تر قی کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ سے شروع ہو نے والے سانام ڈیم کا ٹینڈر 6 اپر یل کو جا ر ی کیا جا رہا ہے بخت بیدار خان ایم پی اے تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز خانپور گورنمنٹ ڈگری کالج کے پر نسپل پروفیسر فضل محمود کی ملا زمت سے سبکدوشی پر انلے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے قو می وطن پا ر ٹی کے مقامی ایم پی اے بخت بیدار خان پی پی پی کے رہنما خورشید علی خان پروفیسر محمد اقبال ڈائر یکٹر سلطنت خان ایس پی دانشور خان نصیب اللہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے تعلیم اور استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ممبر صو با ئی اسمبلی بخت بیدار خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کسی بھی قوم کی حالت تعلیمی ترقی کے بغیر تبدیل نہیں ہو سکتی انھوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیمی ضروریات کے تحت جلد گل آباد کے مقام پر اسحاق شہید گر لز ڈگری کالج کا سنگی بنیاد رکھا جا ئے گا انھوں نے کہا کہ ادینزائی کے اقوام کی تقدیر سانام ڈیم کی وجہ بدل جا ئیگی انھوں نے کہا کہ 6اپر یل کو سانام ڈیم کی ٹینڈر جا ری کیا جا ئیگا جس کے لیے ایک ارب روپے سے زیا دہ گرانٹ جا ر ی ہوا ہے انھوں نے کہا کہ پروفیسر فضل محمود کی تعلیم اور علا قے کے لیے گران قدر خد مات تا حیات یاد رکھی جا ئی گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -