پاکستان میں جاری آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ،مولانا عزیز

پاکستان میں جاری آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ،مولانا عزیز

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی) پاکستانی عوام فوج اور عدلیہ مسلمان اور عاشق رسول ہے پاکستان میں جاری آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں حکمران ملک میں جاری توہین رسالت کی فساد کا بھی خاتمہ کریں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں جس نے محبت رسول میں فیصلہ دیں کر عوام کے دل جیت لئے پاکستانی حکمران سوشل میڈیا پر جاری گستاخی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں اللہ کے نزدیک دین اسلام ہے اور جو بھی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اپنائے گا نقصان اٹھائے گا پاکستان میں قتل وغارت کرنے والے اور فساد پھیلانے والے تکفیری ہے اور ان سے بچو ہمیں پاکستانی قانون کے دائرئے میں رہ کر اپنے اور اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہوگا ۔ مولانا عزیر الرحمن ہزاروی ۔مولانا اعجاز مصطفی اور مولانا محمد الیاس گھمن کا عالمی تحفظ نبوت کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ گونڈا میں عالمی تحفظ نبوت کانفرنس زیر صدارت ایاز احمد حقانی امیر تحصیل شبقدر منعقد ہوا جس کی سرپرستی مفتی سید عبداللہ شاہ صاحب تھے کانفرنس میں پاکستان بھر سے جید علمائے کرام سمیت ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیر الرحمن ہزاروی ۔مولانا اعجاز مصطفی امیر ختم نبوت کراچی اور مولانا محمد الیاس گھمن۔قاضی احسان احمد ۔ حواجہ حلیل احمد کندیاں شریف مفتی شہاب الدین پوپلزئی صوبائی امیر ختم نبوت کانفرنس ۔مفتی یار محمد ۔حواجہ خلیل احمد ۔انوار الحق مرکزی نائب صدر وفاق المدارس پاکستان ۔سید محمد گوہر شاہ صاحب ۔مفتی کفایت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اوریہاں کے عوام فوج اور عدلیہ عاشق رسول ہے اور ان پر جان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی صرف اور صرف اللہ کے احکامات اور نبی کریم کے بتائے ہوئے طریقوں سے ممکن ہے اور انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت میں قبول نہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نبی کریم ﷺ کی شان میں جاری گستاخیوں کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری ردالفساد آپریشن کا مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں جاری توہین رسالت اور فساد پھیلانے والوں کا بھی خاتمہ کیا جائے اور ان کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے شرکاء پر روز دیتے ہوئے قانون اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی نہ کرنے اور قانون کے دائرئے میں رہتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھنے کی تلقین کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -