رکن قومی اسمبلی جاوید لتیف کی رکنیت معطل کرنے کیلئے ریفرنس دائر کریں گے :عبدالنعیم

رکن قومی اسمبلی جاوید لتیف کی رکنیت معطل کرنے کیلئے ریفرنس دائر کریں گے ...

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں تحریک انصاف کے صدر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبد المنعیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی رکنیت معطل کرنے کیلئے ریفرنس دائر کریں گے ،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کی نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مرکزی حکومت کا ا یکشن نہ لینا اور مسلسل خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ کے اعلیٰ قیادت بھی جاوید لطیف کی پشت پناہی کر رہی ہیں جو(ن) لیگ کی پالیسی کی وضاحت کرتی ہے ۔پارلیمنٹ میں گندی زبان استعمال کرنے والے شخص کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا حق نہیں ہے،جاوید لطیف کے اسمبلی رکنیت کی معطلی تک بھر پور احتجاجی تحریک چلائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عبدالمنعیم نے کہا کہ پختون معاشرے میں ماں بہن کوگالی دینا انتہائی معیوب اور ناقبل برداشت سمجھا جا تا ہے، مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو جو گالی دی ہے اس نے اخلاق اور اسلامی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے،اسمبلی فلور پر جاوید لطیف کی معطلی کیلئے ریکوزیشن جمع کریں گے اگر اس کی معطلی تک اسمبلی کا بائی کاٹ کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت اور قومی اسمبلی کے سپیکر مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے اس گھنونے حرکت کا نوٹس لیں اور اسکو دوسروں کیلئے نشان عبرت بنائے تاکہ اور کسی کو ماں بہن بیوی کو گالیاں دینے کی جرئت نہ ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -