پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب کے انتخابات ،فرہاد علی صدر منتخب

پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب کے انتخابات ،فرہاد علی صدر منتخب

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب کے انتخابات مکمل ۔بخت زردریاب دولت خیل سرپرست اعلیٰ ،فرہادعلی خاموش صدرجبکہ رحمت علی رحمت جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب کے سالانہ انتخابات عبدالجلال خان گلزارلالااورحکیم محمدعظیم خان کے زیرنگرانی ہوئے ۔انتخابات میں خفیہ رائے دہی اور جمہوری طریقے سے مندرجہ ذیل کا بینہ کاانتخاب عمل میں لایا گیا ۔سرپرست اعلیٰ دریاب دولت خیل،صدرفرہادعلی خاموش،سینئرنائب صدرشیربہادریوسفزئی،جنرل سیکرٹری رحمت علی رحمت ،جائنٹ سیکرٹری انورعلی انور،جبکہ لیاقت علی عقاب چیرمین مجلس عاملہ ۔بعدمیں نومنتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ دریاب دولت خیل اورعبدالجلال خان گلزارلالا نے کہا کہ پشتوادبی رنڑاالریاض سعودی عرب نے سعودی عرب کے پشتون ادیبوں اور شاعروں کے ایک نمائندہ جرگہ کی شکل اختیارکرلی ہے جبکہ پاکستان میں موجودکئی غریب اور نادارشاعروں اورادیبوں کی مالی مددبھی کررہی ہے جبکہ مختلف ادبی شخصیات کو ایوارڈسے بھی نوازرہے ہیں ۔اُنہوں نے شعراء اور ادباء پر زوردیا کہ وہ پشتو زبا ن وادب کی ترقی وترویج اورمعاشرے میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -