ٹریفک پولیس پشاور کا دھواں چھورنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے عائد

ٹریفک پولیس پشاور کا دھواں چھورنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے عائد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)ٹریفک پولیس پشاور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دوہفتے کے دوران 2ہزار سے زائد رکشہ ،بسیں اور ٹیکسیوں کو چالان کرکے ان کوجرمانے کردئے گئے جبکہ گاڑیوں کی فٹنس کرنے کے بعد ہی ان کوسڑکوں پر چھوڑا جائے گاان خیالات کااظہار ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے ٹریفک پولیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ٹریفک پولیس کے تمام افسران موجود تھے ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے کہاکہ دھواں دینے والی گاڑیوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سانس کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور اس کی روک تھام کے لئے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی ضروری ہوگئی تھی انہوں نے کہاکہ پشاور شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے اور اس کے لئے چھ ٹیمیں بنائی گئی ہے جو کہ اپنے سرکل کے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کام کریں گی اور ان ٹیموں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دوہزار سے رکشاؤں ،بسوں اور ٹیکسیوں کو چالان کرکے ان کو جرمانے کئے گئے ہیں او ر اس کے نہایت بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ مذکورہ گاڑیوں کی جب تک فٹنس ٹھیک نہیں ہوگی ان کو اس وقت سڑکوں پر نہیں چھوڑا جائے گا اور اس کریک ڈاؤن کے دوران کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -