راولاکوٹ : بھارتی فوج کی عباس پور پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، بچہ اور خاتون زخمی

راولاکوٹ : بھارتی فوج کی عباس پور پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، بچہ اور ...
راولاکوٹ : بھارتی فوج کی عباس پور پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، بچہ اور خاتون زخمی

  

راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے رات گئے پھر عباس پور پونچھ سیکٹر پر وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے بچہ اور خاتون زخمی ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے عباس پور پونچھ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ، بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچہ اور خاتون شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔
بھارتی فائرنگ سے چڑی کوٹ ، جفاز اور ککوٹہ سیکٹر بھی متاثر ہوئے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -