بابر سہیل بٹ کا قتل،ن لیگی ایم این اے اور ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دیدی گئی

بابر سہیل بٹ کا قتل،ن لیگی ایم این اے اور ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کے اندارج ...
بابر سہیل بٹ کا قتل،ن لیگی ایم این اے اور ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دیدی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کے قتل کے مقدمہ کے اندارج کیلئے درخواست دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے بھائی قیصر سہیل بٹ نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دیتے ہوئے مقامی ن لیگی ایم این اے سہیل شوکت بٹ اور ایس ایچ کو نامزد کیاہے۔درخواست کے متن کے مطابق2 افراد عاطف عرف عاطی بٹ اور عرفان جٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق کلاشنکوف کی گولیاں بابر بٹ کو ماتھے اور سینے پر لگی۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ بابر سہیل بٹ کو سہیل شوکت بٹ اورایس ایچ کی ایماءپر قتل کیا گیا ہے۔عاطف بٹ اور عرفان جٹ کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو مناواں کے گاﺅں میں ان کے محافظوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

لاہور کے علاقے مناواں میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق، ملزم فرار

مزید :

لاہور -