یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا : آئی ایس پی آر

یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا : آئی ایس ...
یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا : آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اس بار 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقاریب کو مزید چار چاند لگنے جا رہے ہیں کیونکہ یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان کے موقع پرپاک آرمی کے ساتھ پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -