آج کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ ...
آج کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ژوب،قلات، مالاکنڈ ڈویژن،بالائی فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا

گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات میں کالام کا درجہ حرارت منفی 05، استور، بگروٹ منفی 04، مالم جبہ منفی 03، راولاوٹ، گوپس منفی 02،کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 07، اسلام آباد 04، کراچی 15،پشاور 06، گلگت 03اور کوئٹہ میں منفی 01تک رہنے کی امید ہے ۔

مزید :

ماحولیات -