ٹی وی اداکار ایاز خان کی دکان میں ڈکیتی ، مقدمہ درج

ٹی وی اداکار ایاز خان کی دکان میں ڈکیتی ، مقدمہ درج
ٹی وی اداکار ایاز خان کی دکان میں ڈکیتی ، مقدمہ درج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ڈاکوﺅں نے ٹی وی آرٹسٹوں کو بھی نہ بخشا ، گلشن اقبال میں اداکار ایاز خان کی عینکوں کی دکان کو لوٹ لیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوﺅں نے ٹی وی اداکار ایاز خان کی دکان کو لوٹ لیا ، نقب زنی کی واردات کے دوران ڈاکو دکان میں موجود نقدی اور قیمتی سامان لیکر رفو چکر ہو گئے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا

اداکار ایاز خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکوﺅں نے ان کی عینکوں کی دکان میں واردات کے دوران نقدی اور سامان لوٹا اور فرار ہو گئے ، دکان میں نقب زنی کی واردات رات گئے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ۔

مزید :

تفریح -