سعودی خاتون تیراک مریم نے 24کلومیٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سعودی خاتون تیراک مریم نے 24کلومیٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
سعودی خاتون تیراک مریم نے 24کلومیٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

  

دبئی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی خاتون تیراک مریم صالح بن لادن نے 24کلومیٹر تک تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم صالح بن لادن نے دبئی میں تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ وہ دبئی کریک اور دبئی واٹر کینال پار کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون تیراک بن گئیں۔ وہ دانتوں کی ڈاکٹری کے پیشہ سے بھی منسلک ہیں۔

دھڑا دھڑ غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا سعودی عرب کے لیے پہلا بڑا نقصان سامنے آگیا، وہ کام ہو گیا جس کے بارے میں سعودی حکومت نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

ڈاکٹر مریم نے کہا کہ میں دبئی حکومت اور ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ یہ تیراکی بہت مشکل تھی مگر میں ہمت نہیں ہاری اور فتح نصیب ہوئی۔ یہ میری فیملی ‘امدادی ٹیموں اور کوچ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ میری تیراکی کا مقصد ان شامی بچوں کی طرف توجہ دلانا ہے جو اپنے والدین اور گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ وہ بچے جو دنیا میں در بدر پھر رہے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ مریم نے2015ءمیں ترکی میں بھی تیراکی کی تھی اور وہ ایشیا سے یورپ تک تیراکی کرنیوالی دنیا کی پہلی خاتون بنی تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -