دہشت گردی، سمگلنگ: پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی

دہشت گردی، سمگلنگ: پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی
دہشت گردی، سمگلنگ: پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردی، اسلحہ اور منشیات کی ممکنہ سمگلنگ روکنے کیلئے افغان سرحد پر 2430 کلومیٹر لمبی باڑ لگانے کیلئے مرحلہ وار کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں افغان سرحد کے ساتھ خیبر پی کے اور فاٹا میں 1300 کلو میٹر تک اہم پوائنٹ پر ایف سی نے باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

جنرل زبیر محمود کا دورہ بحرین، فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم سے ملاقات، رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف میں لیکچر بھی دیا

باڑ کے علاوہ پاکستان کے اندر گھسنے والے مشتبہ دہشت گردوں کی فضائی نگرانی کیلئے خصوصی راڈار سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی چمن قندھار سرحد پر 11 سو کلومیٹر تک کھدائی کا کام مکمل کر لیا ہے منصوبے کے مطابق جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم اور مہمند ایجنسی میں مزید 4 چیک پوائنٹ قائم کئے جائیں گے تاکہ قانونی طور پر آنے والے شہریوں کو سہولتیں دی جا سکیں۔

مزید :

اسلام آباد -