قیمتی نوادرات کی سمگلنگ،پاکستانی شہری کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا

قیمتی نوادرات کی سمگلنگ،پاکستانی شہری کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا
قیمتی نوادرات کی سمگلنگ،پاکستانی شہری کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الیگزینڈریا(صباح نیوز)پاکستان سے قیمتی نوادرات امریکاسمگل کرنے کے مجرم قرار دیئے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو امریکا کی وفاقی عدالت20برس قید کی سزا سنا سکتی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع میں امریکی اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 42سالہ اعجاز خان کو 5 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔الیگزینڈریا کی عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اعجاز خان قدیم نوادرات امریکا اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔اسمگل کیے گئے نوادرات میں قدیم مٹی کے برتن اور کانسی کے ہتھیار شامل ہیں۔

میری والدہ میرے لیے مشعل راہ ,خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے:مریم نواز