پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا ٹریفک سگنل توڑنے پر چالان

پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا ٹریفک سگنل توڑنے پر چالان
پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا ٹریفک سگنل توڑنے پر چالان

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی کے ٹیم کوچ کا چالان کر دیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم اتوار کو اپنی ہنڈا کار نمبر LEC1516 کو وہ ڈرائیو کرتے ہوئے کچہری چوک سے صدر کی جانب جا رہے تھے تاہم چوک میں سرخ بتی آن ہونے کے باوجود اشارے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی گذارنے کی کوشش کی جس پر چوک میں ڈیوٹی پر موجود وارڈن افسر فیصل نے سرخ بتی کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روک لیا۔اس موقع پر سپر لیگ ٹیم کے کوچ محمد اکرم کو چالان بک نمبر 47184 کے ٹکٹ نمبر31پر کوڈ نمبر تین میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ سو روپے جرمانہ کا ٹکٹ جاری کرتے ہوئے چالان کیا گیا۔

مزید :

کھیل -