نواز شریف پاکستان کو درست سمت میں لیجا رہے ہیں، ہندو ریپبلکن اتحاد کے بانی سلبھ کمار

نواز شریف پاکستان کو درست سمت میں لیجا رہے ہیں، ہندو ریپبلکن اتحاد کے بانی ...
نواز شریف پاکستان کو درست سمت میں لیجا رہے ہیں، ہندو ریپبلکن اتحاد کے بانی سلبھ کمار

  

واشنگٹن /نئی دہلی(صباح نیوز) ہندو ریپبلکن اتحاد کے بانی سلبھ ساحل کمار نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو درست سمت کی طرف لے جا رہے ہیں اور اس کی ٹھیک کوشش کر رہے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں اگر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے تو دنیا محفوظ تر ہوجائے گی۔ بھارت اور پاکستان کے تعلقات اچھے ہوجائیں گے یہ ایک بہت ہی عظیم صورتحال ہوگی ۔

بھارتی اخبار "فنانشنل ایکسپریس" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ انڈین امریکن ڈونرسلبھ ساحل کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف پاکستان کو درست سمت کی طرف لیجانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نوازشریف بھارت کی طرح اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے اور دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ سلبھ ساحل کمارنے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں اپنائیں گے ۔ ایک طرح سے یہ اچھا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -