ودیا بالن کا ”بھنگ“ پینے کا اعتراف

ودیا بالن کا ”بھنگ“ پینے کا اعتراف
ودیا بالن کا ”بھنگ“ پینے کا اعتراف

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے بھنگ پینے کااعتراف کیا ہے۔ودیا بالن اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی صاف گوئی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور کئی مرتبہ پاکستانی ڈراموں کی برملا تعریف کرچکی ہیں جب کہ اداکارہ متعدد بار اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے بھی پردہ اٹھا چکی ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے ممبئی میں ”ہولی“ کے موقع پر تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانی کے قصوں پر لب کشائی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 16 سال کی عمر میں ہولی کے تہوار پر غلطی سے بھنگ پی لی تھی جس کے بعد مجھے ہوش ہی نہیں رہا اور میں دن بھر ہنستی رہی۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم”بیگم جان“کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -