ہولی کا آغاز ملتان سے ہوا، ایک بادشاہ کے دہکتے ہوئے الاﺅ سے زندہ بچ نکلنے کی یاد میں منایا جاتاہے

ہولی کا آغاز ملتان سے ہوا، ایک بادشاہ کے دہکتے ہوئے الاﺅ سے زندہ بچ نکلنے کی ...
ہولی کا آغاز ملتان سے ہوا، ایک بادشاہ کے دہکتے ہوئے الاﺅ سے زندہ بچ نکلنے کی یاد میں منایا جاتاہے

  

ملتان (آئی این پی)پاکستان بھر میں ہندو برادری نے ہولی کا مذہبی تہوار منایا،ہولی موسم بہار میں منایا جانے والا ہندومت کا مقدس مذہبی اورعوامی تہوار ہے،اسے رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ہندومت کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہولی کی شروعات ملتان سے ہوئی ،مورخین کے مطابق اس کے شواہد ملتان کے پرانا پرہلاد مندرسے ملتے ہیں جو اس وقت خستہ حالی کا شکار ہے،ہندو مت کے مذہبی رہنماﺅں کے مطابق قدیم ملتان شہر جو کبھی برصغیرپاک وہند کی ایک عظیم الشان سلطنت ہوا کرتا تھا جہاں سے وید اشلوک، عقائد، مذاہب، ثقافت، فلسفہ علم وہنر، ادب اور رسوم و رواج جنم لے کر پورے ہندوستان میں پھیل جاتے تھے، وہیں سے ہولی کا تہوار ایک بادشاہ“پراہلادا”کے آگ کے دہکتے ہوئے الاو میں سے زندہ بچ جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

دوسری طرف ملک بھر کی طرح ملتان وجنوبی پنجاب میں بھی ہندو برادری نے ایک دوسرے پررنگ پھینک کر بھرپورجوش وجذبے کیساتھ ہولی کا تہوار منایا،ہندوبرادری نے ہولی کا آغاز مندروں پوجا سے کیا۔

مزید :

ملتان -