12 سالہ بچی کے نکاح کی کوشش، باپ اور دولہا گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) 12 سالہ بچی کی 35 سال کے شخص سے زبردستی نکاح کی کوشش ، خبریں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ پہنچ کر بچی کے باپ دولہے اور باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 353 گ ب کوٹ کبیر کا رہائشی شخص مشتاق احمد اپنی 12 سال کی بچی بینش فاطمہ کا نکاح پیسوں کے عوض 35 سال کے امیر علی ولد غلام علی سے زبردستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ علم ہونے پر خبریں ٹیم نے پولیس تھانہ صدر کے ہمراہ مذکورہ جگہ پر ریڈ کیا اور 35 سالہ دولہے امیر الی ، دلہن کے باپ مشتاق احمد و باراتیوں کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں پابند سلاسل کر دیا۔